پی ایس ایل 9: غیر ملکی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی، کراچی کنگز کو پریشانی کا سامنا

Feb 14, 2024 | 17:53

ویب ڈیسک

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے آغاز سے 3 دن قبل کراچی کنگز کو غیر ملکی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے باعث پریشانی کا سامنا ہے۔

17 فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن سے قبل ملتان سلطانز کے بعد کراچی کنگز کو بھی بڑا دھچکا لگ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف فرنچائز کراچی کنگز کو اپنے دو اہم غیر ملکی کھلاڑیوں تبریز شمسی اور جیمی اوورٹن کی محدود دستیابی نے پریشانی میں ڈال دیا ہے۔پروٹیز لیگ اسپنر تبریز شمسی پی ایس ایل کے محض ابتدائی 6 میچوں میں شریک ہوسکیں گے جبکہ 6 مارچ سے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے باعث لیگ کے دوسرے ہاف میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب انگلش آل راؤنڈر جیمی اوورٹن کو 5 اپریل سے شروع ہونے والی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں سرے کی نمائندگی کیلئے پی ایس ایل کو ادھورا چھوڑ جائیں گے۔

اسی طرح لاہور قلندرز کے رسی وین ڈیر ڈوسن بھی کرکٹ جنوبی افریقا کے ساتھ معاہدے اور ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے باعث ٹورنامنٹ کو بیج سے چھوڑ جائیں گے۔

مزیدخبریں