بھارت کی شمالی ریاست ہماچل پردیش میں پیراگلائیڈنگ کے دوران سیفٹی بیلٹ ٹوٹنے سے خاتون موت کے منہ میں چلی گئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہما چل پردیش کے ضلع کولو میں پیراگلائیڈنگ کے دوران 26 سالہ نویا سیفٹی سیٹ بیلٹ ٹوٹنے سے گر کر ہلاک ہوگئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نویا اپنے شوہر سائی موہن کے ساتھ ہماچل پردیش میں تفریح کے لئے گئی تھی، ناویا کا پیراگلائیڈنگ کے دوران سیفٹی بیلٹ کھل گیا اور وہ آسمان کے کافی اونچائی سے ایک گھر کی چھت پر گر گئی، جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی۔
رپورٹس کے مطابق نویا کا تعلق تلنگانہ سے ہے جبکہ حادثہ کولو میں پیش آیا جس کے بعد یہاں پیراگلائیڈنگ روک دی گئی ہے، پولیس نے پیرا گلائیڈر مالک کے خلاف غفلت کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ ٹورازم ڈیولپمنٹ آفیسر نے بتایا کہ پیرا گلائیڈر نے جہاں سے ٹیک آف کیا وہ پیرا گلائیڈر ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ ہے اور پیرا گلائیڈنگ پائلٹ کے پاس لائسنس بھی تھا