بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ابوظہبی میں پہلے ہندو مندر وچسن واسی شری اکشر پرشوتم سوامی نارائن سنستھا کا افتتاح کر دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق 27 ایکڑ رقبے پر صحرا میں تیار کیا گیا ’باپس‘ ہندو مندر ابوظہبی کو دبئی سے ملانے والی مرکزی شاہراہ سے کچھ فاصلے پر ہے۔ اس مندر کو راجستھان کے گلابی ریت کے پتھر کے 25 ہزار سے زائد ٹکڑوں سے بنایا گیا ہے اور سفید اطالوی سنگ مرمر کو بھارت میں کاریگروں نے تراش کر متحدہ عرب امارات بھیجا گیا ہے۔
نریندر مودی نے مندر کے پجاریوں کے ساتھ رسومات ادا کرنے کے لیے مذکورہ مقام کا دورہ کیا۔بالی ووڈ ستارے اداکار اکشے کمار،گلوکار شنکر مہادیون، اور متحدہ عرب امارات میں مقیم بھارتی شہری اس تقریب کا مشاہدہ کرنے کے لیے مندر میں جمع ہوئے۔
بی اے پی ایس ہندوؤں کا ایک فرقہ ہے جو سن 1905 میں تشکیل پایا۔ دبئی میں پہلے سے ہی تین ہندو مندر موجود ہیں تاہم بی اے پی ایس کا یہ مندر خلیج میں سب سے بڑا ہندو مندر ہو گا۔باپس مندر ایک ہندو تنظیم نے تعمیر کیا تھا جس کا صدر دفتر نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں واقع ہے۔
نریندر مودی نے ابوظہبی میں پہلے مندر کا افتتاح کردیا
Feb 14, 2024 | 23:05