میں ہار گیا، نتیجے کو تسلیم کرتا ہوں، رانا ثناء اللّٰہ

Feb 14, 2024 | 23:11

ویب ڈیسک

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 100 سے شکست قبول کرلی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ہمارا نتیجہ ہماری توقعات کے مطابق نہیں آیا، میں ہارگیا ہوں اور نتیجے کوتسلیم کرتا ہوں، اپنے حلقے کے نتائج سے مطمئن ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا مینڈیٹ چوری ہوا ہے تو وہ الیکشن ٹریبونل میں چلے جائیں۔

ن لیگ پنجاب کے صدر نے یہ بھی کہا کہ فضل الرحمان کی اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ فیصلے ایوان میں نہیں میدان میں ہوں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پوچھتا ہوں کہ کیا ہم سب کو نہیں پتا تھا کہ جے یو آئی کا نتیجہ کیا آئے گا؟

مزیدخبریں