بلوچستان میں سوئی کےعلاقے میں اٹھارہ اور سولہ انچ قُطر کی دو گیس پائپ لائنزاوراچ میں گیس کے کنویں کودھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا ۔

دھماکوں کے بعد پائپ لائنز میں آگ بھڑک اٹھی اور ڈیرہ بگٹی سمیت متعدد علاقوں کو گیس کی فراہم معطل ہوگئی۔ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ حکام کے مطابق گیس کے اخراج کو روکنے اور کسی ناخوشگوارواقعہ سے بچنے کے لئے گیس کی سپلائی منقطع کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ چھ روز میں بلوچستان میں گیس فیلڈ کے علاقوں میں سات کنوؤں اور نو پائپ لائنز کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن