ایک برطانوی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ صدر زرداری پردباؤ کم کرنے کے لئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی مستعفہ ہونے پرغورکرسکتے ہیں

Jan 14, 2012 | 14:50

سفیر یاؤ جنگ
برطانوی اخبارنے بعض مبصرین کے حوالے سے امکان ظاہرکیا ہے کہ صدرزردای پردباؤ کم کرنے اورحکومت کی اخلاقی فتح کیلئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی مستعفی ہوسکتے ہیں،اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بغاوت کا کوئی امکان نہیں ہے،فوج پیپلز پارٹی کوسیاسی شہید بننے کا موقع نہیں دینا چاہتی،اخبار نے فوجی افسر کے حوالے سے لکھا ہے کہ فوج جمہوریت اورملک کے آئین پر یقین رکھتی ہے،اور اگر سول حکام عدالتی احکامات پر عملدرآمد میں ناکام رہے توہم عدالت کے حکم کو نافذ کرنے میں مدد پرغورکریں گے،اخبار کا کہنا ہے کہ ان الفاظ کا مطلب پاکستانی فوج کی جانب سے واضح اشارہ ہےکہ فوج آئین کے آرٹیکل ایک سو نوے کے تحت سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرے گی ، اخبار نے یہ بھی امکان ظاہرکیا ہے کہ اعتزازاحسن کو یوسف رضا گیلانی کی جگہ وزیراعظم بنایا جاسکتا ہے
مزیدخبریں