سکیورٹی ذرائع کے مطابق پانچ سے چھ حملہ آوروں نے ضلع کچہری میں واقع ڈی پی او آفس پر ہینڈ گرینیڈز سے حملہ کردیا۔ اس دوران پانچ سے چھ دھماکے سنے گئے۔ جس کے بعد سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری ضلع کچہری پہنچ گئی ہے ۔ وقت نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ ڈی پی او اپنے آفس میں ہیں تاہم انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ صوبائی حکومت غافل نہیں ہے وہ دہشتگردوں کا مقابلہ کرنا جانتی ہے۔