پرتھ ٹیسٹ کےدوسرےروزبھارتی ٹیم نےچاروکٹوں پراٹھاسی رنزبنالیے،بھارت کو اننگزکی شکست سےبچنے کیلئے ایک سوبیس رنزدرکار ہیں۔

Jan 14, 2012 | 19:46

سفیر یاؤ جنگ
آسٹریلیااوربھارت کےدرمیان پرتھ میں کھیلےجانے والےتیسرے ٹیسٹ میچ کےدوسرے روزآسٹریلوی ٹیم نےایک سواننچاس بغیرکسی نقصان کےاننگزشروع کی تواوپنرزڈیوڈ وارنراورایڈ کوون نےدوسوچودہ رنزکا اضافہ کیا۔وارنرنےمیچ میں سنچری اسکورکی اور ایک سواسی رنزبنا کرآؤٹ ہوئےجبکہ کوون چوہتررنزبنا سکے،بھارت کی جانب سےامیش یادوپانچ، ظہیرخان دوجبکہ وینے کمار،شرما اورسہواگ نے ایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔بھارتی ٹیم دوسری اننگزمیںبھی اچھاآغازکرنے میں ناکام رہی اوردوسرےدن کھیل کےاختتام تک اٹھاسی رنزبنائےاوراسکے چارکھلاڑی آؤٹ ہوئے۔سچن ٹنڈولکرایک مرتبہ پھرسنچریوں کی سنچری بنانے میں ناکام رہےاورآٹھ رنزبنا کرآؤٹ ہوئے،راہول ڈریوڈ بتیس اورکوہلی اکیس رنزپرناٹ آؤٹ ہیںجبکہ اننگزکی شکست سےبچننےکےلیے بھارت کوایک سوبیس رنزدرکارہیں
مزیدخبریں