فوج اورحکومت کے تعلقات میں حالیہ تناؤ کے بعد آرمی چیف اور صدر زرداری کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہے۔ ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں نے اہم سیاسی، داخلی اور خارجی معاملات پر گفتگو کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماﺅں نے فوج کے پیشہ ورانہ امور سمیت سیاسی اور فوجی قیادت میں ورکنگ ریلیشن شپ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ ملک میں جاری حالیہ کشیدگی کے بعد سیاسی حلقوں میں اس ملاقات کو نہایت اہم قرار دیا جارہا ہے۔ پیپلز پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جو لوگ اداروں کے تصادم کی خواہش کر رہے تھے انہیں اس ملاقات کے بعد انتہائی مایوسی ہوئی۔