کراچی سٹاک مارکیٹ گزشتہ کاروباری ہفتے مندی کی لپیٹ میں رہی تاہم کاروبار کے آخری روز ہونے والی تیزی نے انڈیکس کو گیارہ ہزار پوائنٹس کی سطح عبورکرنے میں مدد دی۔

کراچی سٹاک مارکیٹ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران مسلسل مندی کی وجہ سے مارکیٹ سرمایہ کی مالیت میں چھبیس ارب پینسٹھ کروڑ روپے کمی ہوگئی۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ہنڈریڈ انڈکس مجموعی طور پردو سو گیارہ پوانٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار چودہ پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے کے دوران چودہ کروڑ چھ لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوااور اوسط یومیہ کاروباری حجم تینتیس فیصد کمی کے ساتھ صرف دو کروڑ اکیاسی لاکھ شیئررہا۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے شئیرز کی پرکشش قیمت کے پیش نظر ایک لاکھ ستتر ہزار ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کی۔ بروکرز کا کہنا ہے کہ مالیاتی خسارے میں تیزی سے اضافے اور ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام مارکیٹ کی معاشی سرگرمیوں پر اثر اندار ہورہا ہے،
اُدھر لاہوراسٹاک مارکیٹ میں اس ہفتے میں دو روز تیزی جبکہ تین روزمندی کا رجحان رہا۔ ایل ایس انڈیکس میں بیالیس لاکھ انتیس ہزار چار سو ستر حصص کا کاروبار ہوا۔ ماہرین کے مطابق ملک میں جاری سیاسی صورتحال کے عدم استحکام کی بدولت اگلے ہفتے بھی مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہنے کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن