لیدر گارمنٹس کی برآمدات میں 2.74 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی) جولائی تا نومبر 2012 کے دوران لیدر گارمنٹس کی برآمدات میں 2.74 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران قومی خزانے کو لیدر گارمنٹس کی برآمدات سے 167.131 ملین ڈالر کی آمدنی ہوئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران لیدر گارمنٹس کی برآمدات سے 162.09 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...