اسلام آباد (آن لائن) رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران پام آئل کی درآمد میں 16.6فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ادارہ شماریات کے جاری اعداد و شمار میں بتایاگیا ہے کہ جولائی سے نومبر 2012ء کے دوران 6 کروڑ 43 لاکھ 11 ہزار ڈالر مالیت کا پام آئل درآمد کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے زیرنظر عرصہ کے دوران 8 کروڑ 20 لاکھ ڈالر مالیت کا پام آئل درآمد کیا گیا تھا۔