اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینٹ کو بھیجے جانے والے ٹریڈ آرڈینس 2012ءبل کو قانونی شکل دیئے جانے پر کراچی چیمبر نے اعتراض لگا دیا۔ کاروباری اور صنعتی طبقے کی رائے شامل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر کراچی چیمبر ہارون اور بزنس مین گروپ کے سربراہ سراج تیلی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آرڈیننس میں کاروباری اور صنعتی طبقے کی رائے شامل کی جائے۔ کراچی چیمبر کا موقف ہے کہ چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی حاجی غلام علی ایک خاص طبقے کی ترجمانی کرتے ہیں جو اپنے مفاد کیلئے قانون سازی کرے گا۔ کراچی چیمبر کے مطابق 2007ءکا قانون سپریم کورٹ نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تیار کرنے کے بعد دو سال کیلئے نافذ کیا تھا۔