وفاقی، صوبائی حکومتیں ناکام ہوگئیں، بلوچستان کے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں: شاہ محمود


ملتان (آئی این پی) تحریک انصاف کے رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملک میں امن وامان کی صورت حال کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئیں، وفاقی اور صوبائی حکومتیں فوری طور پر مستعفی ہوجائیں۔ وہ مجلس وحدت مسلمین ، امامیہ سٹوڈنٹس فیڈریشن اور شیعہ علما کونسل کے زیر اہتمام کوئٹہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لئے نواں شہر چوک میں احتجاجی دھرنے میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف حصوں میں ہزارہ برادری کے لوگوں کو چن چن کر قتل کیا جارہا ہے جبکہ حکومت خاموش ہے۔ پوری قوم اس وقت سوگ میں ہے جبکہ ہمارے ملک کا صدر کراچی میں بیٹھ کر سیاسی جوڑ توڑ میں مصروف ہے،عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔
 جبکہ وزیر اعلی بلوچستان مظلوموں کے آنسو پونچھنے کی بجائے دبئی میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کے تمام ارکان اس وقت وزارتوں کے مزے لے رہے ہیں مگر بلوچستان کے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔
شاہ محمود

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...