وکلاء جاگ رہے ہیں، کسی بھی غیر آئینی اقدام پر مزاحمت کی جائیگی: اسرارالحق


لاہور (آئی این پی) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں اسرارالحق نے کہا ہے کہ ملک میں کسی بھی غیر آئینی اقدام پر سخت مزاحمت کی جائیگی، وکلاءجاگ رہے ہیں کسی کو بھی جمہوریت پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دی جائیگی لانگ مارچ والوں کو بھی آئین اور قانون پر عمل کرنا چاہئے۔ لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پاکستان میں جمہوریت کی وجہ سے تمام ادارے آزادی کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور ملک کی بقاءکیلئے جمہوریت کا قائم رہنا اور بروقت انتخابات ضروری ہیں۔
اسرارالحق

ای پیپر دی نیشن