بلوچستان کی صورتحال تشویشناک ہے ‘ آئی جی پولیس ‘ ایف سی کو بھی برطرف کیا جائے‘ پیپلزپارٹی کے وفاقی وزرا‘ ارکان پارلیمنٹ کا صدر کو خط

Jan 14, 2013

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی اور کابینہ کے ارکان نے بلوچستان کی صورتحال پر صدر زرداری کو خط لکھا ہے۔ خط میں بلوچستان اور کوئٹہ کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ خط میں ، آئی جی پولیس اور آئی جی ایف سی کو فوری برطرف کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خط لکھنے والوں میں چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی ندیم افضل چن، شیخ وقاص اکرم، مصطفی نواز کھوکھر، فواد چودھری اور احمد یار ہراج شامل ہیں۔

مزیدخبریں