طاہر القادری خصوصی بلٹ پروف ٹرک میں سفر کر رہے ہیں 3بلٹ پروف گاڑیاں بھی ساتھ جیمر گاڑی انکے آگے رہے گی

لاہور (آئی این پی) لانگ مارچ کے دوران طاہر القادری خصوصی طور پر بنائے گئے بلٹ پروف ٹرک میں سفر کر رہے ہیں، تین بلٹ پروف گاڑیاں بھی ان کے استعمال میں رہیں گی۔ تحریک منہاج القرآن کے لئے خصوصی بلٹ پروف ٹرک بنایا گیا ہے جس میں بیڈ کے علاوہ باتھ روم بھی ہے۔ طاہر القادری راستے میں اس میں آرام کریں گے۔ اس ٹرک کے علاوہ تین بلٹ پروف گاڑیاں بھی ان کے استعمال میں رہیں گی۔ دھماکہ خیز مواد کو پھٹنے سے روکنے کے لئے اسلام آباد سپیشل برانچ کی جیمر گاڑی بھی طاہر القادری کی گاڑی کے آگے ہے۔ اس گاڑی کی رینج ساٹھ فٹ ہے جبکہ سکیورٹی گارڈز کے علاوہ پنجاب پولیس کے دس ہزار اہلکار بھی ڈیوٹی دے رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...