شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی شیخوپورہ کے صدر آصف خان نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹونے اپنے مختصر اقتدار میں بڑے بڑے کارنامے ہائے انجام دئیے اور یہی وجہ ہے عظیم لیڈر کی شہادت کے باوجود آج بھی وہ عوام کے دلو ں کی دھڑکن ہیں بھٹو شہید کی سالگرہ کے اہتمام کا مقصد انکی مثالی عوامی خدمات اور ملکی تعمیر و ترقی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکے نقش قدم پر چلنے کا عہد کرنا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی عظیم قربانی کی تیسری دنیا کی تاریخ ایسی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے کہ کسی اور رہنما نے اپنی ذاتی خوبیوں کی بناءپر عظمت و وقار کی بلندی کا وہ مقام حاصل کیا ہو جو شہید بھٹو کو حاصل ہوا۔