ننکانہ صاحب (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار ننکانہ صاحب کے سات سابقہ صدور محمد امین بھٹی، رانا حق نواز خاں، رائے محمد اکرم بھٹی، طاہر سلیم چوہدری، اے ایچ سجوار بھٹی، رائے شوکت علی بھٹی، ملک لطیف احمد وٹو اور محمدسعید علوی ایڈووکیٹ نے چوہدری محمد انور زاہد ایڈووکیٹ کو ڈسٹرکٹ بار ننکانہ صاحب کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ وکلاءکی فلاح و بہبود کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گے اور وکلاءکالونی کے قیام کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔