شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے شیخوپورہ کے حلقہ پی پی 167 سٹی شیخوپورہ سے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے دوستوں اور پارٹی عہدیداروں سے مشاورت شروع کر دی ہے۔ اختر اقبال ڈار نے بتایا کہ شیخوپورہ کے حلقہ پی پی 167انتہائی اہمیت کا حامل ہے یہاں مورثی سیاست کا قلعہ قمع کرکے شیخوپورہ کے عوام کو ان کے جائز حقوق دلوانے کی کوشش کروں گا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے کرپشن کے انبار لگا کر پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے قوم نے تبدیلی کیلئے عمران خان کا ساتھ دیا تھا مگر عمران خان کی غلط پالیسیوں کے باعث لوگ اب ان کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں قوم اس وقت نجات دہندہ کا رستہ دیکھ رہی ہے مگر ابھی تک کوئی سیاست دان اس قابل نہیں کہ وہ قو م کی امیدوں پر پورا اتر سکے۔