مقبوضہ بےت المقدس(آن لائن) اسرائیلی صدر شمعون پیریز نے فلسطینی رہنما یاسر عرفات کی وفات کے آٹھ برس بعدپہلی مرتبہ اعتراف کیا ہے کہ وہ یاسر عرفات کا قتل نہیں چاہتے تھے۔عبرانی ریڈیو نے امریکی اخبار 'نیویارک ٹائمز' کو دیئے گئے شمعون پیریز کے انٹرویو کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی صدر تمام تر مشکلات کے باوجود یاسر عرفات سے بات کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ اسرائیل یاسر عرفات کے قتل کو اپنے مقاصد کی تکمیل کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہتا تھا۔ شمعون پیریز نے 1988ءسے لیکر ابتک قتل کی جانے والی فلسطینی قیادت کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
شمعون پیریز