لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنما ناصر عباس تارڑ نے کہا ہے کہ اقتدار پرست اتحادی حکمرانوں نے جمہوریت، معیشت اور قومی حمیت کا جنازہ نکال دیا۔ قومی اداروں میں ہونیوالی شکست وریخت بدترین کرپشن کا نتیجہ ہے۔ مہنگائی اوربیروزگاری کے حوالے سے اعدادوشمار تشویشناک ہیں۔ حکومت کی ناقص معاشی پالیسی سے پاکستان میں بینکاری نظام کا بیڑہ غرق ہوگیا۔ حکمرانوں کو زمینی حقائق کا ادراک ہے اورنہ ان کی قومی ترجیحات درست ہیں۔ توانائی سمیت مختلف بحرانوں سے نجات کیلئے قومی ایجنڈاصرف میاں نوازشریف کے پاس ہے۔
حکمرانوں نے معیشت اورقومی حمیت کاجنازہ نکال دیا: ناصر عباس تارڑ
Jan 14, 2013