بھوئے آصل (نامہ نگار) ق لیگ ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے۔ اپنی کارکردگی کی بنا پر عوام کی عدالت میں جائیں گے اور الیکشن جیت کر دوبارہ پھر عوام کی خدمت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق ضلع قصور کے رہنما‘ امیدوار قومی اسمبلی حلقہ نمبر 138 سردار طفیل احمد خاں نے تحصیل کوٹ رادھاکشن کے نواحی گا¶ں چھینہ اوتاڑ میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ نمبر 176 سردار امجد طفیل خاں‘ سردار فرمان‘ ملک سرور کھوکھر‘ ملک سلیم شاکر وغیرہ بھی موجود تھے۔ سردار طفیل احمد خاں نے کہا کہ ضلع قصور کے قصبات راجہ جنگ‘ مصطفی آباد‘ کوٹ رادھاکشن اور گرد و نواح میں سات کروڑ کی لاگت سے ترقیاتی کام جاری ہیں ۔