لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ قیصر محمود نے کہا ہے کہ ریاست کی بقاءکیلئے سیاست اور جمہوریت کی مضبوطی ناگزیر ہے۔طاہرالقادری کے سٹنٹ مارچ کو پاکستان کے سنجیدہ عوام نے مسترد کردیا،وہ جمہوریت دشمن قوتوں کے ہاتھوں کاکھلونا بنے ہوئے ہیں۔ ریاست بچانے کی آڑ میں سیاست چمکانے والے نام نہاد شیخ الاسلام نجات دہندہ نہیں شعبدہ باز ہیں۔ طاہرالقادری کے ڈھونگ مارچ کا ماسٹر مائنڈ ایوان صدر میں بیٹھا ہے۔ زرداری لیگ نے قومی مفاہمت کو فروغ دینے کے نام پر منافقت اور نفاق کا بیج بویا۔ پاکستان کے معمار اور محافظ میاں نواز شریف اور میاں شہبازشریف کی قیادت میں متحد اور منظم ہیں۔