سانگلا ہل (آصف محمود نظامی سے) مقامی سطح پر ترقیاتی منصوبہ جات میں محکمہ ہائی وے، نیسپاک اور ٹھیکداروں کی ملی بھگت سے ناقص مٹیریل اور ناقص منصوبہ بندی کا استعمال کیا گیا، شہر میں نئی تعمیر ہونے والی سڑکوں اور انکے اطراف میں بننے والے نالے بھی ناقص مٹیریل کا منہ بولتا ثبوت ہیں،جو کسی بنیاد کے بغیر ہی تعمیر کر دیئے گئے ہیں، شہر میں سیوریج سسٹم نے بھی سڑکیں تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، شاہ کوٹ روڈ اور پنڈوریاں روڈ کی تعمیر میں ناقص مٹیریل کی انتہا کر دی گئی،سڑکیں چند دن بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے 1.71ارب روپے کے خصوصی فندز سے تعمیر ہونے والی 3بڑی سڑکوںسانگلاہل شاہ کوٹ روڈ،سانگلاہل پنڈوریاں روڈ اور سانگلاہل منڈی مڑھ بلوچاں روڈ کی ناقص تعمیر پر چوہدری طارق محمود باجوہ ایم پی اے نے خود وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو درخواست دی تھی، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے 20 مارچ 2012ءکو شاہ کوٹ کے دورہ پر خود بھی سڑک کا معائنہ کیا تھا اور تینوں سڑکوں کی ناقص تعمیر کا نوٹس لےتے ہوئے تحقیقات کیلئے انجینئرنگ یونیورسٹی لا ہور کے وائس چانسلر جنرل (ر) اکرم کی سربراہی میں 6رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی، جس نے ایک ہفتے میں وزیراعلیٰ کو رپورٹ پیش کرنا تھی، وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے حکم پر ہونے والی تحقیقات 10ماہ گذر جانے کے باوجودمنظر عام پر نہیں آسکی، شہر کے دیگر ترقیاتی منصوبہ جات میں بھی ناقص مٹیریل اور ناقص منصوبہ بندی کے ا ستعمال پرعوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر محمد عثمان، چوہدری برجیس طاہر ایم این اے اور چوہدری طارق محمود باجوہ ایم پی اے سے مطالبہ کیاکہ اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبہ جات میں ناقص مٹیریل استعمال کرکے قومی دولت لوٹنے والوں کیخلاف فوری کارروائی کی جائے۔
سانگلہ ہل : محکمہ ہائی وے نیسپاک کی ملی بھگت سے ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشاف
Jan 14, 2013