پنجاب یونیورسٹی نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین بھکھی میں بی اے‘ بی ایس سی کی کلاسز کے اجرا کی منظوری دے دی

Jan 14, 2013

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) یونیورسٹی آف پنجاب نے گورنمنٹ کالج براے خواتین بھکھی (شیخوپورہ) کی بی اے بی ایس سی کلاسزکے اجراءکی منظوری دے دی ہے اس ضمن میں مقامی ایم پی اے رانا تنویر ناصرکی ہدائیت پرجاوید سمیع ممبر سینڈیکیٹ، ملک امیر محمد خان ڈپٹی رجسٹرار ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر مبین حسن پر مشتمل ٹیم نے چئیرمین الحاق کمیٹی پنجاب یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر شوکت علی کی سربراہی میں کالج ہذا کا دورہ کیا اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز احمد سرفراز ہندل ، پرنسپل ڈاکٹر سعدیہ افضل اور سٹاف کے ایک اجلاس میں یونیورسٹی سے الحاق کی باقاعدہ منظوری دی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

مزیدخبریں