ننکانہ صاحب+چھانگا مانگا (نامہ نگاران) چیف ایگزیکٹو لیسکو چوہدری محمد سلیم کی خصوصی ہدایت پر ایکسین لیسکو ننکانہ چوہدری محمد فاروق کی زیر نگرانی بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری۔ پچھلے سات دنوں کے دوران واپڈا کی چھاپہ مار ٹیم نے مختلف دیہات میں چھاپے مار کر 62 بجلی چوروں کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر ان کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروانے کے علاوہ 12 لاکھ روپے کے جرمانے بھی عائد کیے۔ ایکسین لیسکو ننکانہ چوہدری محمد فاروق نے صحافیوں کو بتایا کہ بجلی چوری کی روک تھام، کرپٹ اہلکاروں کا محاسبہ اور عوام کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں اخلاقی شعور بیدار کرنے کے لیے شہری علاقوں میں ہولڈنگ بورڈ، ہینڈ بل اور پمفلٹ وغیرہ کے ذریعے اشتہاری مہم شروع کر دی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی چوروں اور کرپٹ اہلکاروں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔چھانگا مانگا سے نامہ نگار کے مطابق واپڈا نے چھانگا مانگا کے گاو¿ں چک نمبر 32میں آپریشن کرتے ہوئے 12 افراد کے گھروں میں بجلی کی چوری پکڑی اور دو لاکھ روپے بجلی چوری کے ڈی ٹیکشن بل ڈالنے کے علاوہ بجلی کی چوری کرنے والے غلام رسول‘ محمد زبیر‘ غلام مصطفی‘ محمد ارشد‘ رشید احمد‘ محمد اشرف‘ محمد ابراہیم‘ محمد افضل‘ لال دین‘ محمد اسلم‘ مزمل حسین اور عبدالرزاق کے خلاف تھانہ چھانگا مانگا میں بجلی چوری کے مقدمات درج کروا دئیے ہیں۔