لاہور (سپورٹس رپورٹر) پریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ 2012/13ءکا فائنل حبیب بنک اور سوئی ناردرن گیس کے درمیان آج نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں شروع ہوگا۔ فیصلہ کن معرکہ پانچ روز پر مشتمل ہوگا۔ سوئی ناردرن گیس کی ٹیم توفیق عمر کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ حبیب بنک کی کپتانی کے فرائض عمران فرحت انجام دیں گے۔ ابتدائی مرحلے میں سوئی نادرن گیس نے 9 میں سے 6 میچز جیت کر 57 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔
جبکہ اتنے ہی میچ جیت کر حبیب بنک 51 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔
پریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل آج شروع ہوگا
Jan 14, 2013