جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرا ٹیسٹ نیوزی لینڈ فالوآن کا شکار


پورٹ ایلزبتھ (سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ فالو آل کا شکار ہو گئی۔ مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کے پہلی اننگز کے 525 رنز کے جواب میں صرف 121 رنز پر آﺅٹ ہو گئی۔ 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ وکٹ کیپر بلے باز وائلنگ 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ڈیل سٹین نے 5، پیٹرسن اور ویلڈٹ نے دو دو جبکہ مورنے مورکل نے ایک وکٹ حاصل کی۔ نیوزی لینڈ کا دوسری اننگز میں بھی آغاز اچھا نہ تھا۔ پہلی وکٹ 40 اور دوسری 64 رنز پر گر گئی۔ کپتان برینڈنی میکولم 11 رنز بنا کر ولیم سن 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔تیسری وکٹ 84 رنز پر گری۔ جب گیٹل 84 رنز بناکر کلن ویلڈٹ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ چوتھی وکٹ بھی 84 رنز پر گری جب فلائن صفر رنز پر کلین ویلڈٹ کی گیند پر ڈویلیئرز کو کیچ تھما بیٹھے۔ تیسرے دن کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنا لئے۔ براﺅنلی 44 اور وکٹ کیپر وائلنگ 41 رنز پر کھیل رہے ہیں۔ کلین ویلڈٹ اور پیٹرسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
۔

ای پیپر دی نیشن