پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں مزید 2 میچوں کا فیصلہ


 لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری نویںپاکستان پریمئیر فٹ بال لیگ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ پہلا میچ نیوی اورخان ریسرچ لیبارٹری کے در میان کارساز گراونڈ کراچی میں کھیلا گیا جو ایک ایک گول سے برابر رہا۔ کے آر ایل کی طرف سے سٹرائیکر سعد اللہ نے جبکہ نیوی کے طرف سے سٹرائیکر عدنان نے گول کیا۔دوسرا میچ کے ای ایس سی اور واپڈا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں کے ای ایس سی نے ایک صفر سے کامیابی حاصل کی۔ میچ کا واحد گول سٹرائیکر عبدالسلام نے کیا۔ ٹورنامنٹ میں آج مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...