لاہور (سپورٹس رپورٹر+این این آئی) پاکستانی ایتھلیٹس پہلی بار دسویں سپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں شرکت کریں گے۔ میگا ایونٹ 29 جنوری سے 5 فروری تک کوریا میں کھیلا جائے گا۔ سپیشل اولمپکس پاکستان کے نیشنل سپورٹس ڈائریکٹر ارشد جاوید کے مطابق مطابق ایونٹ میں چار ایتھلیٹس پاکستان کی نمائندگی کریں گے جو کہ 100، 200، 800 اور 4x100 میٹر ریلے میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ میں پہلی بار قومی ایتھلیٹس کی شرکت پورے ملک و قوم کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ پاکستانی ایتھلیٹس میں رحیم اللہ بیگ، عبیداللہ جدون، محمدرئیس اور ارسلان علی شامل ہیں۔ جبکہ عارف شفیع اور ارشد جاوید بطور آفیشلز ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ قومی ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلئے 25 جنوری کو کوریا روانہ ہو گی۔
پاکستان رواں ماہ پہلی بار سپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں شرکت کرےگا
Jan 14, 2013