حضورؐ کا میلاد منانے اور سیرت اپنانے والے کبھی ناکام نہیں ہوتے:پیر کبیرعلی شاہ

 لاہور (خصوصی نامہ نگار) آستانہ عالیہ چورہ شریف کے زیر اہتمام جشن عید میلاد کے سلسلہ میں36 واں سالانہ اجتماع خیابانِ چورہ شریف ہنجروال ملتان روڈ لاہور میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر حضور نبی کریمؐ کی ولادت باسعادت کی خوشی میں 1163پونڈ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ مقررین میں داتا دربار کے خطیب مفتی رمضان سیالوی، وفاقی شرعی عدالت کے سابق چیف جسٹس میاں محبوب، اینٹی کرپشن پنجاب کے سابق ڈائریکٹر بریگیڈئر(ر) اسلم گھمن، صاحبزادہ احمد مصطفین حیدر گیلانی، صاحبزادہ احمد سبطین حیدر گیلانی، علامہ عارف سیالوی، مولانا منشاتابش قصوری، علامہ مفتی حنیف القادری، مولانا عرفان شاہ، پروفیسر گلزار شامل تھے۔ پیر کبیر شاہ گیلانی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ حضور نبی کریمؐ کی میلاد منانے اور سیرت اپنانے والے ناکام نہیں ہوتے۔ محبت رسولؐ کے دعویٰ کی سچائی کے لئے اطاعت رسولؐ ضروری ہے۔ مفتی رمضان سیالوی نے کہا کہ حضور نبی کریمؐ  نے دنیا کو امن ومحبت کا درس دیا۔ پیغمبر اسلام کے ماننے والے دہشت گرد نہیں ہو سکتے۔ جسٹس (ر) میاں محبوب نے کہا کہ عید میلاد النبی سے محبت، خدمت اور اطاعت کا درس ملتا ہے۔  

ای پیپر دی نیشن