کابل (بی بی سی) افغانستان کے صوبہ ہلمند میں خودکش جیکٹ پہنے ہوئے پکڑی جانیوالی افغان بچی نے بی بی سی کو بتایا سپوژھائی نے کہا اسکے بھائی نے اسے مارا پیٹا اور بارود سے بھری ہوئی جیکٹ پہننے کا حکم دیا۔ وہ جیکٹ پہننے کے بعد خوفزدہ تھی مگر اسکے بھائی نے اسے یقین دلایا تھا کہ اسکی جان نہیں جائےگی بلکہ صرف وہ لوگ مریں گے جنہیں نشانہ بنایا جائیگا۔سپوژھائی نے ٹیلیفون پر بی بی سی کو بتایا کہ وہ گھر واپس نہیں جائے گی کیونکہ اس کا انجام براہوگا۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا تھا کہ یہ بچی ایک معروف طالبان کمانڈر کی بہن ہے اور گرفتاری کے وقت وہ تذبذب اور پریشانی کے عالم میں تھی۔
افغان بچی