جیکب آباد ‘2بچیوں کو ونی قراردینے اور 12 لاکھ روپے جرمانہ کرنے والے جرگے کا سربراہ گرفتار

Jan 14, 2014

جیکب آباد (آئی این پی+ نوائے وقت نیوز) جیکب آباد میں غیرت کے نام پر قتل کے جرگے میں 2بچیوں کو ونی قراردینے اور 12 لاکھ روپے جرمانہ کرنے والے جرگے کے سربراہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ  پنچائت کی جانب سے 2 بچیوں کو ونی کرنے کے فیصلہ کے بعد لڑکیوں کے باپ نے خودکشی کی کوشش  ۔ پیر کو  تفصیلات  کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں چار ماہ قبل غیرت کے نام پر دوخواتین کو قتل کیاگیا تھا۔جہانگیر خان بنگلانی کے سربراہی میں جرگہ ہوا۔ جرگہ میں ملزم ثنا ء اللہ پر جرم ثابت ہونے پر ان کی دو بیٹیوں کو ونی قرار دیا گیا اور ملزم پر بارہ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ڈی آئی جی لاڑکانہ خادم رند نے جرگہ کا نوٹس لیتے ہوئے  گڑھی حسن تھانے کے ایس ایچ کو معطل کردیا اور ایس ایس پی کو متاثرہ افراد کو تحفظ فراہم کرنے کی ہدایات کردی ہیں۔ پولیس نے جرگے کے سرپنچ جہانگیر خان بنگلانی کو حراست میں لے لیا ہے۔علاوہ ازیں ونی کے طور پر لڑکیوں کو لینے والا پولیس اہلکار برطرف کردیا گیا جبکہ ونی کی گئی 2 لڑکیوں کے والد اور کو عدالت نے رہا کردیا۔ دونوں کیخلاف خودسوزی کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں