کوئٹہ (این این آئی) ترجمان ایف سے نے کوئٹہ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا 9 جنوری کو تربت کے عطا شاد کالج کے ہاسٹل میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستان مخالف نفرت انگیز لٹریچر، آزاد بلوچستان کے نقشے، اشتعال انگیز رسالے، پوسٹرز اور بڑی تعداد میں بینرز برآمد کئے، کتابوں اور تخریبی مواد کو ہمسایہ ممالک اور کراچی سے پرنٹ کرایا گیا جس میں گاندھی اور نہرو کے تصور زندگی جیسی کتابیں بھی شامل ہیں۔ ایک قومیت پرست طلبا تنظیم کی جانب سے زبردستی ہاسٹل پر قبضہ کرنے اور کالج انتظامیہ کو یرغمال بنا کر طلبا کو یہ لٹریچر پڑھایا جا رہا تھا اور پاکستان کیخلاف اکسایا جا رہا تھا۔ کالج سے کسی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں تاہم ہاسٹل اور کالج میں یرغمال بنائے گئے طلبا اور استاتذہ کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔