تہران (اے پی پی) ایران نے دھمکی دی ہے کہ امریکی کانگریس نے نئی پابندیوں کی منظوری دی تو جوہری معاہدہ ختم کیا جائےگا۔ نائب وزیر خارجہ اور ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری معاہدے کے بعد پانچ سو پچاس ملین ڈالر ملنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ یہ رقم ان چار ارب بیس کروڑ ڈالر کی اس رقم میں شامل ہے جو جوہری معاہدے کے نتیجے میں بحال ہونی ہے۔ اس امر کا اظہار سینئر امریکی ذمہ دار نے عالمی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ہے۔ایران کو اس سلسلے کی پہلی قسط یکم فروری کے بعد وصول ہونے کا امکان ہے جبکہ تمام اقساط جولائی تک مکمل وصول ہو جائیں گی۔