عراق میں کئی کار بم دھماکے‘ فائرنگ 3 پولیس اہلکاروں سمیت 25 ہلاک

عراق میں کئی کار بم دھماکے‘ فائرنگ 3 پولیس اہلکاروں سمیت 25 ہلاک

Jan 14, 2014

بغداد (رائٹرز) عراق میں متعدد کار بم دھماکوں‘ فائرنگ اور دیگر واقعات میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 25 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے۔ بان کی مون بھی دورے پر پہنچ گئے ہیں۔ بغداد کے نواحی ضلع شہاب میں کار بم پھٹنے سے 11 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے۔ چیک پوسٹ پر حملے میں 3 پولیس اہلکار مارے اور 4 زخمی ہوئے۔ فلوجہ میں جنگجوﺅں نے فوجی بیس پر مارٹر فائر کئے۔ جواب میں بھی کارروائی کی گئی۔ 2 جنگجو ہلاک ہو گئے۔

مزیدخبریں