مشرف کا ساتھ دینے والے ان سے حلف لینے والے بھی غداری کے زمرے میں آتے ہیں: الطاف

لندن (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ مشرف پر ضمیر کے مطابق اصولی بات کرکے سچے پاکستانی کا فرض ادا کر رہا ہوں۔ پرویز مشرف غدار ہیں تو ساتھ دینے والے اور حلف لینے والے بھی غداری کے زمرے میں آتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ سابق وزیراعظم، وزرائ، چیف جسٹس اور ججز کیخلاف بھی غداری کا مقدمہ چلنا چاہئے، مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا کہ پرویز مشرف نے پاک فوج کی قیادت کی اور صدر کی حیثیت سے ملک کی خدمت کی۔ مشرف غدار ہیں تو پھر محب وطن کون ہے؟ جب ملک کے سپہ سالار کو غدار قرار دیا جائے اس ملک کا دفاع کون کرے گا؟

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...