سینٹ میں ناکام سیاسی جماعتوں کے کارندوں کی تحریک انصاف پر تنقید قابل مذمت ہے: شیریں مزاری

Jan 14, 2014

اسلام آباد (این این آئی)  تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے سینٹ میں موجود تمام جماعتوں کے ارکان کی تحریک انصاف اور اس کی قیادت پر تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے  ناکام سیاسی جماعتوں کے کارندوں کی تحریک انصاف پر ایسے ایوان میں تنقید جہاں وقتی طور پر اس کی نمائندگی نہیں  انتہائی قابل مذمت ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا  خیبر پی کے حکومت پوری دلجمعی سے اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور اس بات کا بخوبی ادراک رکھتی ہے  وہ اپنی غلطیوں کوہتاہیوں کیلئے عوام کے روبرو جوابدہ ہے۔  انہوں نے واضح کیا  تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت ان کی بے چینی کی اصل وجہ ہے جس سے خوفزدہ ہو کر یہ ایسے ایوان میں تحریک انصاف پر بلاجواز تنقید میں مصروف ہیں جہاں اس کی نمائندگی موجود نہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا  تحریک انصاف  قوم سے کئے  اپنے وعدے وفا کرے گی۔

مزیدخبریں