چودھری اسلم کو نشان حیدر اہلخانہ کو سکیورٹی فراہم کی جائے: ایم کیو ایم

لاہور (نوائے وقت رپورٹ)  متحدہ قومی  موومنٹ  کی رابطہ کمیٹی نے خودکش  دھماکے میں شہید ہونیوالے  ایس پی سی آئی ڈی  چودھری  اسلم کو نشانہ حیدر  دینے کا مطالبہ کر دیا۔  ارکان کمیٹی  کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  چودھری اسلم  نے پاکستان  کیلئے جو خدمات  پیش کیں وہ ناقابل فراموش  ہیں۔ اہلیہ  کے مطالبے  پر لیاری  ایکسپریس  وے کو چودھری  اسلم کے نام سے منسوب کیا جائے۔  چودھری  اسلم کی اہلیہ  اور  بچوں کو مکمل  تحفظ  فراہم  کیا جائے۔  انہوں  نے کہا کہ شہید  چودھری اسلم  کے بیٹوں  کو پولیس  میں ملازمت دینے کا اعلان کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...