لاہور (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے خودکش دھماکے میں شہید ہونیوالے ایس پی سی آئی ڈی چودھری اسلم کو نشانہ حیدر دینے کا مطالبہ کر دیا۔ ارکان کمیٹی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چودھری اسلم نے پاکستان کیلئے جو خدمات پیش کیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔ اہلیہ کے مطالبے پر لیاری ایکسپریس وے کو چودھری اسلم کے نام سے منسوب کیا جائے۔ چودھری اسلم کی اہلیہ اور بچوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہید چودھری اسلم کے بیٹوں کو پولیس میں ملازمت دینے کا اعلان کیا جائے۔
چودھری اسلم کو نشان حیدر اہلخانہ کو سکیورٹی فراہم کی جائے: ایم کیو ایم
Jan 14, 2014