لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پی آئی اے والے بغیر ویزا اپنے آن ڈیوٹی افسر کو تفریح کرانے لگے۔ لاہور آن ڈیوٹی ملازم صابر حسین غلط پوسٹنگ پر جدہ پہنچ گئے۔ سعودی امیگریشن حکام نے پی آئی اے کو ہزاروں ریال جرمانہ کرکے جبری واپس بھیج دیا۔ صابر حسین پی آئی اے میں ٹریفک سپروائزر ہیں۔ صابر حسین کو 9 جنوری کو پی کے 759 سے جدہ بھجوایا گیا تھا۔ صابر حسین کے پاس ویزا نہیں تھا۔ قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 3 سال کیلئے جدہ میں مستقل پوسٹنگ کی گئی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق صابر حسین عمرے کی ادائیگی پر گئے تھے۔ پی آئی اے ملازم کو ہونے والا جرمانہ وہ خود ادا کریں گے۔