لاہور (کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پاکستان سٹیل ملزم کے 26فیصد حصص کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے اس کے علاوہ وزارت صنعت و پیداوار کے تحت مختلف اداروں کو ضم کیا جائے گا تاکہ حکومتی اخراجات میں کمی ہو۔ انہوں نے اس امر کا اظہار گزشتہ روز فاﺅنڈری سروس سنٹر کے دورے کے دوران کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے پچھلے دور میں منافع کمانے والی شیل ملز پی پی پی کی غلط پالیسیوں کے باعث خسارہ میں چلنے والا ادارہ بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں صنعتی پیداوار فروغ اور گاڑی سازی کی صنعت کو ترقی دینے کےلئے نئی پالیسیاں مارچ تک تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
اخراجات میں کمی کیلئے سٹیل ملز کے26فیصد شیئر فروخت کرینگے: غلام مرتضیٰ جتوئی
اخراجات میں کمی کیلئے سٹیل ملز کے26فیصد شیئر فروخت کرینگے: غلام مرتضیٰ جتوئی
Jan 14, 2014