اسلام آباد (آئی این پی+نوائے وقت رپورٹ) ترجمان ایف بی آر شاہد اسد نے کہا ہے کہ تین لاکھ سے زائد افراد نے الیکٹرانک گوشوارے جمع کرا دئیے ہیں۔ اراکین پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹر ایف بی آر کے ویب پورٹل پر جاری کی جائیگی۔ تاجروں، کھلاڑیوں اور فنکاروں کی ٹیکس تفصیلات بھی جاری کی جائیں گی۔ پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر کے ترجمان شاہد اسد نے کہا ہے کہ سینٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں سے شناختی کارڈ نمبر حاصل کر لئے ہیں اور مارچ تک تمام ٹیکس دہندگان کی تفصیلات جاری کر دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں، کھلاڑیوں، سرکاری اور نجی ملازمین کی ٹیکس تفصیلات بھی جاری کی جائیں گی اور اراکین پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری 15 فروری تک جاری کر دی جائیگی۔ گوشوارے داخل نہ کرانے والوں کو 28 فروری کے بعد نوٹس جاری ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اور نجی ملازمین کی ٹیکس تفصیلات بھی عام کی جائیں گی۔ این ٹی این کے باوجود بھی 30 لاکھ افراد نے گوشوارے داخل نہیں کرائے۔ جائیداد، کاروبار اور اخراجات سے متعلق معلومات کی بنیاد پر ٹیکس وصول کیا جائیگا۔
3 لاکھ سے زائد افراد نے الیکٹرانک گوشوارے جمع کرا دئیے : ترجمان ایف بی آر
3 لاکھ سے زائد افراد نے الیکٹرانک گوشوارے جمع کرا دئیے : ترجمان ایف بی آر
Jan 14, 2014