سیرت النبیؐ کانفرنس کی آج اختتامی نشست میں میاں محبوب، صاحبزادہ ولید مہمان خصوصی اور احمد علی قصوری، جسٹس منیر مغل، نذیر غازی و دیگر خطاب کریں گے

Jan 14, 2015

لاہور(خبرنگار) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہورمیں تقریبات عید میلادا لنبیؐ کے سلسلے میں دو روزہ سیرت النبیؐ کانفرنس بعنوا ن ’’سیرت نبوی کی روشنی میں قومی یکجہتی کی ضرورت‘‘ کے دوسرے روز آج بدھ کو 10:30 بجے صبح اختتامی نشست ہو رہی ہے جس کی صدارت چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ رفیق تارڑ کریں گے۔اختتامی نشست میں وفاقی شرعی عدالت کے سابق چیف جسٹس میاں محبوب احمد اور آستانہ عالیہ شرقپور شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ ولید احمد جواد شرقپوری مہمانان خاص ہوں گے۔ اس موقع پر معروف مذہبی سکالر علامہ احمد علی قصوری‘ ممتازماہر قانون جسٹس (ر) منیر احمد مغل‘ جسٹس (ر) نذیر احمد غازی‘ مولانا امیر حمزہ‘ سینیٹر پروفیسر ساجد میر‘ مولانا محمد بخش کرمی‘ علامہ شہزاد احمد مجددی اور علامہ عبدالقدوس درّانی خطاب کریں گے جبکہ معروف نعت خواں حضرات الحاج اختر حسین قریشی‘ جمشید اعظم چشتی‘ سرور حسین نقشبندی‘ غلام مرتضیٰ عاجز‘ محمد شاہد خلجی اور شاہد اکبر نظامی بارگاہ رسالت مآبؐ میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔

مزیدخبریں