دوسرا حصہ نہیں بینظیر بھٹو کی اصل وصیت منظرعام پر آنے کی اطلاع ہے، عمران نے شادی کرکے شیخ رشید کو ’’ماموں‘‘ بنا دیا: حافظ حسین

ہارون آباد (آئی این پی) جمعیت علماء اسلام (ف ) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سابق سینٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی وصیت کا دوسرا حصہ نہیں بلکہ اصل وصیت منظر عام پر آنے کی اطلاع ملی ہے، انہوں نے یاد دلایا کہ بلاول ابھی بچہ تھا جب پیر صاحب پگارا مردان علی شاہ نے پیش گوئی کی تھی کہ بلاول بڑا ہو کر مسلم لیگی ہوگا۔ وہ منگل کو ہارون آباد کے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کر رہے تھے جے یو آئی کے رہنماء نے کہا کہ بلاول ’’سیانا‘‘ ہو گیا ہے اگر زرداری نے بلاول کی جگہ پر بختاور اور آصفہ کو سیاست میں لانے کا فیصلہ کیا تو پھر وہ بھی ’’سیانے‘‘ ہو کر بلاول کی راہ پر چلیں گے، حافظ حسین احمد نے کہا کہ عمران خان نے ریحام خاں سے شادی کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ پرانوں کو نیا پن دینے کا فن جانتے ہیں، البتہ اگروہ اپنا نکاح طاہر القادری سے پڑھاتے تو دھرنا میں ساتھ دینے کا کچھ تو حق ادا ہو جاتا، انہوں نے کہا کہ عمران اگر شادی کنٹینر دھرنا کے دوران کرتے تو کنٹینر بابرکت ہو جاتا اور براتی بھی وافر دستیاب ہوتے۔ عمران نے شیخ رشید کے بغیر شادی کرکے انہیں ’’ماموں‘‘ بنادیا ہے۔ وہ ہمیشہ ایک دوسرے کو ’’ماموں ‘‘ بناتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا شیخ رشید کو جو کام کرنا تھا وہ عمران خان کرگئے، ہماری دعائیں شیخ رشید کے ساتھ ہیں۔ وہ منگل کے روز جیکب آباد کے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کررہے تھے۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ عمران خان اپنی شادی میں کسی اور کو شامل کرتے یا نہ کرتے۔ طاہرالقادری اور شیخ رشید کو ضرور شامل کرتے۔ یہ سب کچھ دھرنے کی وجہ سے ہوا، تھرڈ امپائر کی ’’انگلی‘‘ تو نہیں اٹھ سکی البتہ کسی نے ان کی ’’انگلی‘‘ پکڑ لی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...