امریکی وزارت خارجہ کی جانب سےاعلان کیا گیا ہے کہ انہوں نے ملا فضل اللہ کودہشت گرد قرار دیتے ہوئے اس کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا ہےمحکمہ خارجہ نےیہ بھی واضح کیا کہ ملا فضل اللہ کےامریکہ میں موجود تمام اثاثے منجمد کر دیےگئےہیں،ورکوئی بھی امریکی شہری اس کے ساتھ کوئی لین دین نہیں کرسکتا۔ملا فضل اللہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر ہےجسےدوہزار تیرہ میں سابق کمانڈرحکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد مقررکیا گیا تھا، ملا فضل اللہ نے سانحہ پشاور کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مزید سنگین حملے کرنے کی دھمکی بھی دے رکھی ہے،
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےسربراہ ملا فضل اللہ کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے،امریکا نےتمام اثاثے بھی منجمد کرنے کا فیصلہ کرلیا
Jan 14, 2015 | 13:33