دوران حراست جاں بحق ہونے والے ایم کیو ایم کے کارکن فراز عالم کے ماموں کی مدعیت میں کھوکھراپار تھانے میں ایف آئی آر کے اندراج کے لیے درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ ملیر سیکٹر کارکن سید فراز عالم کی ماورائے عدالت قتل کے خلاف سید متین حسین ولد عابد حسین کی مدعیت میں کھوکھراپار تھانہ میں پولیس کے خلاف ایف آئی آر کے لیے درخواست جمع کرائی گئی۔ مدعی کے ہمراہ متحدہ کے ارکان اسمبلی بھی تھے۔ درخواست گزار نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے بھانجے فرازعالم کو پولیس نے حراست کے دوران تشدد کر کے ماورائے عدالت قتل کیا ہے۔ فرازعالم کو 28دسمبر  کو کھوکھراپارتھانے کی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔  درخواست میں مزید درج ہے کہ فراز عالم کے اہل خانہ کو اس کی موت کی خبر 10جنوری 2015ء کو دی گئی اور قتل کو دل کے دورے کا نتیجہ قرار دیا گیا جو سراسر جھوٹ ہے۔

ای پیپر دی نیشن