آزادکشمیر کے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔راولاکوٹ اور نواحی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ طویل خشک سالی کے بعد بارش سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، منگل کے روز شروع ہونے والا بارش اور برف باری کا سلسلہ بدھ کی صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہا جس سے جہاں فضائی آلودگی میں کمی واقع ہوئی وہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔تیز ہواﺅں ۔ پہاڑوں پر برف باری اور ہلکی بارش کے باعث۔گرم کپڑوںایل پی جی سلنڈرزکی مانگ میں اضافہ ہو چکا ہے شدید سردی سے بچنے کے لئے عوام آگ جلا کر یا گیس ہیٹر کے ذریعے حرارت حاصل کرتے رہے جبکہ مچھلی ڈرائی فروٹ کے استعمال میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا