عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیرِ اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ والدین کے احتجاج کو کسی پارٹی کی سازش قرار نہیں دینا چاہیے۔

Jan 14, 2015 | 15:34

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ اگر والدین احتجاج کر رہے تھے تو انھیں تسلی دی جانی چاہیے تھیں ان پر تشدد نہیں کیا جانا چاہیے تھا۔عمران خان کے آنے پر والدین اور شہید بچوں کے لواحقین کو دکھ تھا اور اس پر اپنا احتجاج کررہے تھےوالدین کا احتجاج کرنا ان کا جمہوری حق ہے،، جس سے انکار ممکن نہیں ہوسکتا ہے،، والدین چاہتے ہیں کہ ان کے بچوں کی قربانیوں پر کوئی دوسرا  سیاست کرےمیاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ عمران خان کے آنے پر لوگوں کے احتجاج کو سیاست نہ سمجھا جائے،اگر یہ مظاہرہ کیا گیا ہے تو یہ ان کے جذبات کی عکاسی ہے،،حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کریں،،انہیں تسلی اوران کے سروں پر دست شفقت رکھیں کیوں کہ یہی حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے

مزیدخبریں